اسلام آباد میں مسلم لیگ
ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےکہاہےکہ ہم ڈیل کیوں کریں
گے، کیا ہم پاگل ہیں، اتنی قربانیاں اور جدوجہد کے بعد ہم کیوں ڈیل کریں گے۔
مریم نواز کا کہناتھاکہ پی
ایم ایل آزاد کشمیر میں مضبوط ہے، آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے
جیتے گی ان کا کہناتھاکہ خارجہ پالیسی کسی ذاتی پالیسی نہیں ہونی چاہئے، قوم کی
آنکھوں میں دھول نہیں جھونکنا چاہیے،مریم نواز کا کہناتھاکہ شاہد خاقان عباسی نے
کہا ہے کہ ان کی بات سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے آپ الیکشن کمیشن کے عملے
کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں،پھربھی ہارجاتے ہیں، عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے
راستے میں نہ آئیں پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کیے ہیں، پی ڈی ایم نے عوام کو
باور کرایا کہ اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی انکا کہناتھاکہ نوازشریف نے محنت
کرکے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو زیرو پرلائے، خدا کا واسطہ ہے قوم سے سچ بولیں قوم
سب جان چکی ہے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے، مریم نواز کا کہناتھاکہ پوری پی ٹی آئی
آپس میں گتھم گتھا ہے۔