سندھ ہائی کورٹ دودھ کی قیمت کا تعین نہ کرنے پر کراچی کی انتظامیہ پر برہم۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی  کورٹ  دودھ کی قیمت کا تعین نہ کرنے پر کراچی کی  انتظامیہ پر برہم۔

سندھ ہائی  کورٹ  دودھ کی قیمت کا تعین نہ کرنے پر کراچی کی  انتظامیہ پر برہم۔ ریمارکس دیئے  وارنٹ جاری کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کر کے لایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دریافت کیا کہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کہاں ہیں ۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ  اسسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ جاری کرتے ہیں ،،،گرفتار کرکے لایا جائے۔کہا ہم توہین عدالت کی کارروائی سے پہلے آپ کو آخری چانس دے رہے ہیں ۔ عدالت نے کے ایم سی حکام سے  پوچھا کہ آپ لوگ فریقین کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے ۔فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ہم دودھ کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ قیمت کے تعین کا کوئی  فارمولا  ہوگا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا ۔ کہاکہ کمشنر پیش ہوکر قیمت کے تعین کا فارمولا بھی بتائیں ۔ سماعت ایک ماہ لئے ملتوی کرتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ بھی مانگ لی۔