اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ وہ صرف جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سننا چاہتے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت میں قرآن پاک پر حلف لے کر کہا کہ ان کی ڈگری اصل ہے اور عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں کام سے روک دیا گیا جو عدالتی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیس سننا ہے تو کسی اور بینچ کو بھجوا دیا جائے۔  


جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پٹیشن کا جائزہ لینا اور وکیل مقرر کرنا ہے، اس کے لیے کچھ وقت دیا جائے کیونکہ تین دن کا وقت بہت کم ہے۔ عدالت نے رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کو پٹیشن اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کی۔