چینی قونصل جنرل لی بائی جن کا کہنا ہے پاکستان میں موجود چینی باشندوں کے
لئے سیکیورٹی مسئلہ ضرور ہے،
لیکن حکومت اور مسلح افواج نے بہترین سیکیورٹی
اقدامات کئے ہیں۔
امید
ہے پاکستانی کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی،سرمایہ کاری آئے اور روزگار کے مواقع
پیدا ہوں گے۔
چین کے
73ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے تحت تقریب ہوئی۔چینی قونصل جنرل لی بائی جن مہمان خصوصی تھے ۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ کا واقعہ افسوس
ناک ہے۔
تحفظ
،،پاکستان میں موجود چینی باشندوں
کا مسئلہ ہے،،لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں اور
مسلح افواج نے بہترین اقدام اٹھائے ہیں۔
چینی کمپنیوں اور شہریوں کی سیکورٹی پر خاص توجہ دی جارہی
ہے،،،ہم مسلح افواج اوروفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مشکور ہیں،،، جب
ہم بلوچستان کو دیکھتے ہیں تو اس حوالے وہ بہت اچھا کام کررہے ہیں
چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا امید
ہے پاکستانی کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی،سرمایہ کاری آئے اور روزگار کے
مواقع پیدا ہوں گے۔
ہمارا مستقبل روشن
ہے،امن و امان کی بہتر صورتحال میں سرمایہ
کار آئیں گے ،،، سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی اور نوجوانوں
کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
تقریب سے
کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر نے بھی خطاب کیا۔ چین کے یوم آزادی کی مناسبت سے
کیک بھی کاٹا گیا