نیو کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،، جسے بجھانے کی کوششیں
جاری ہیں۔
نیو کراچی سیکٹر بارہ سی میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ
حکام کے مطابق دو فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے
کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ
کا کہنا ہے کہ آگ کنٹرول میں ہے اور اس پر جلد مکمل
قابو پالیا جائے گا ۔پولیس کے مطابق
آگ کپڑے کی فیکٹری میں لگی،، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔