دنیا بھر میں بچوں میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

عمران عمران

دنیا بھر میں بچوں میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں بچوں میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہر سال ہزاروں بچوں میں مختلف اقسام کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ انڈس اسپتال میں سالانہ ایک ہزار سے زائد بچے کینسر وارڈ میں علاج کے لیے رجسٹر کیے جاتے ہیں۔ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے منفرد سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ان انمول مسکراہٹوں کا نعم البدل کچھ بھی نہیں۔

یہ مسکراہٹیں امید کی کرن ہیں ۔

یہ مسکراہٹیں ہمت و جرات کا عزم ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کے کینسر کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ انڈس اسپتال میں ان بچوں کے ساتھ مل بیٹھنے  کا اہتمام کیا گیا۔

کینسر کی شکار بچیاں مہندی لگواتی ہیں۔ میک اپ کے ساتھ چوڑیاں ہاتھوں میں سجاتی ہیں۔۔ تو والدین کے چہرے بھی کھل اٹھتے ہیں۔۔

کراچی جیسے شہر میں بچوں کے کینسر کا مفت علاج کرنے والے دو ادارے موجود ہیں۔

انڈس اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 10 ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ 1 ہزار سے زائد بچوں کو سالانہ اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے بچوں میں کینسر کی بارہ اقسام ہیں۔ بچے زیادہ تر بلڈ کینسر ، برین ٹیومر اور غدود کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں ،،بروقت تشخیص سے  80 فیصد بچوں کو بچایا جاسکتا ہے۔