بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ، فتنہ الہندستان کی دہشت گردی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ، فتنہ الہندستان کی دہشت گردی

بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ، فتنہ الہندستان کی دہشت گردی

کوئٹہ: ماہرین اور متاثرین کے مطابق فتنہ الہندستان کی دہشت گردی بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ دہشت گرد شہریوں، مزدوروں اور تاجروں کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ شرپسند نوجوانوں کو اغواء کر کے قتل کر دیتے ہیں، جبکہ شہید مزدوروں کے لواحقین نے دہشت گردوں کو بلوچستان کی معاشی ترقی کا دشمن قرار دیا ہے۔ماہرین کے مطابق بیرونی آقاؤں کی سرپرستی میں فتنہ الہندستان کا تخریبی پراپیگنڈا یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس پراپیگنڈے کا مقصد بلوچستان کی نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے، تاہم عوام نے اس کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔