وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی گفتگو

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی گفتگو

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی گفتگو

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے اور مشکل فیصلوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور جی ٹی روڈز کی بندش غیر آئینی عمل ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ وکلا کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔


اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے سب کو آگے آنا ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان تعاون ضروری ہے۔


وزیر قانون نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک آنکھ پر عینک لگا کر بینائی 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن رہنماؤں اور ذاتی معالجین کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔