سندھ اسمبلی چودہ سال بعد کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ، ایشیا ریجنل کانفرنس ک

عرفان علی عرفان علی

سندھ اسمبلی چودہ سال بعد کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ، ایشیا ریجنل کانفرنس ک

سندھ اسمبلی چودہ سال بعد کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ، ایشیا ریجنل کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے ۔ کراچی میں تین  سے سات فروری تک  ہونے والی کانفرنس میں سری لنکا، ملائشیاء ، مالدیپ، سنگا پور اور  انڈو نیشیاء کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے ۔۔ مستقبل کی پارلیمنٹ ، اعتماد ، شمولیت اور جمہوریت کی ازسرنو تعریف۔یہ عنوان ہے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ، ایشیا ریجنل کانفرنس کا ۔

تین فروری سے سات فروری تک سندھ اسمبلی کے ایوان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں ایشیاء اور پیسفک ایشیاء کے سات ممالک کے اراکین اسمبلی اور 150 سے زائد مبصریں شرکت کریں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کےذریعے ہمارے اراکین اسمبلی کو مشترکہ مسائل پر قانون سازی کرنے میں مدد ملے گی

پانچ دن تک جاری رہنے والی کانفرنس میں اے آئی کے استعمال ، ماحولیاتی تبدیلی اور صنفی امتیاز کے موضوعات پر سیشن رکھے گئے ہیں

دولت مشترکہ کے ممالک  میں ہر سال منعقد ہونے والی اس کانفرنس ۔۔ کی میزبانی چودہ سال بعد سندھ اسمبلی کے حصے میں آئی ہے ۔۔ گزشتہ سال یہ کانفرنس پنچاب اسمبلی میں منعقد کی گئی تھی۔