سندھ میں بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  سندھ میں بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز


کراچی: محکمہ سماجی بہبود، حکومت سندھ، نے "سندھ سینئر سٹیزنز ویلفیئر ایکٹ 2014" کے تحت بزرگ شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے جامع منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان اقدامات میں سینئر سٹیزن کارڈز کا اجرا، اولڈ ایج ہومز کا قیام، اور نگہداشت کے معیارات کی تیاری شامل ہے۔


 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود، میر طارق علی خان تالپور، نے کہا: "نادرا کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد تقریباً 37 لاکھ ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ان افراد کو ان کے حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

میر طارق علی خان ٹالپر نے کہا کہ ہم نے سینئر سٹیزن کارڈز

 کے ذریعے بزرگ شھریوں کے لئے صحت کی سہولیات اور دیگر مراعات تک آسان رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جلد سینیٹر سٹیزن ویلفیئر کمیٹی ضلعي سطج پر بنانے جا رہی ہے تاکہ بزرگوں کے مسائل جل کئے جائیں. "


وزیر نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ہر ضلع میں اولڈ ایج ہومز کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے۔  ہم  اگلے مرحلے میں حیدرآباد، سکھر، اور لاڑکانہ میں ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ہمارا مقصد ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایک اولڈ ایج ہوم موجود ہو۔


صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سینٹرل میں سینیئر سٹیزن سینٹر چند ماه میں بحال کیا جائے گا جبگہ اس کے علاوہ کراچی کورنگی، حیدرآباد، سانگھڑ، ٹنڈومحمدخان، عمرکوٹ تہرپارکر، ٹھٹہ، بدین، نوشهروفيروز اور سجاول میں سینیئر سٹیزن سینٹرز کا قیام کیا جا رہا ہے جبکہ شکارپور اور دادو میں اس سال سے اسکیم کا آغاز کیا جائے گا. "


محکمہ سماجی بہبود نے ہیلتھ ایج انٹرنیشنل کے تعاون سے اولڈ ایج ہومز کے لیے ایس او پیز بھی تیار کیے ہیں تاکہ ان مراکز میں رہائش پذیر افراد کو صحت، تفریح اور سیکیورٹی کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


میر طارق علی خان تالپور نے اس موقع پر کہا:  "بزرگ شہریوں کی فلاح ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سندھ کے بزرگ شہری معاشرے میں ایک باوقار مقام حاصل کریں۔ "


محکمہ سماجی بہبود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں