عمر شریف نے رنجیدہ چہروں پر مسکان بکھیری

عرفان علی عرفان علی

عمر شریف نے  رنجیدہ چہروں پر مسکان بکھیری

کامیڈی کنگ کا  ہر کوئی  گرویدہ ہے۔ صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کہتے ہیں عمر شریف مجسم آرٹسٹ تھے۔ ان کی شہرت ملکی سرحدوں سے ماورا تھی۔ صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں   عظیم فنکار نے رنجیدہ چہروں پر مسکان بکھیری۔ و ہ  بڑا کام کررہے تھے۔

بڑا فنکار توچلا گیا۔۔لیکن اس  کی باتیں بھلائے نہیں بھولتیں۔ جو  عمر شریف  سے ایک لمحہ کے لئے ملا۔۔ یا کئی دہائیاں ساتھ گزاریں ،، ان کا گرویدہ بن گیا۔

چار دہائیوں  کا ساتھ   رکھنے والےکراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کہتے  ہیں عمر شریف نے آرٹس کونسل سے  فنی سفر کا آغاز کیا،، اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا  ہے کہ آج کے دور میں  جب ہر شخص   ذہنی تناو اور افسردگی  کا شکار ہے۔ عمر شریف نے  رنجیدہ چہروں پر مسکان بکھیری۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں   سب کو ہنسانےوالا، انہیں رلا کر چلا گیا۔عمر شریف کا ماں کے نام سے اسپتال بنانے کا خواب مل کر پورا کریں گے۔

کامیڈی کنگ کے گھر تعزیت کے لئے  پہنچے والوں کا کہنا تھا کہ عمر  شریف  جیسے فنکار مدتوں   بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔۔