کراچی کے علاقے صدر میں بیوی کے ہاتھوں شوہر
کے قتل کا کیس۔ عدالت نے تین جنوری تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں
جیل پولیس نے ملزمہ کو پیش کیا۔تفتیشی
افسر نے
مزید مہلت طلب کرلی ۔ عدالت نے تین جنوری تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس
کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کر کے ٹکڑوں میں کاٹ دیا تھا۔ ملزمہ نے اپنے
جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں درج ہے۔