کراچی میں ٹک ٹوکر مسکان کیس


کراچی میں ٹک ٹوکر مسکان  کیس

کراچی میں ٹک ٹوکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کیس  میں سترہ جولائی کو  ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں دوران سماعت  ملزمان کو کیس  کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے مزید سماعت سترہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔پولیس کے مطابق کراچی کے گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان  سمیت چار افراد قتل ہوئے تھے۔ کیس میں مرکزی ملزم رحمن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے جبکہ  شریک ملزم  ٹک ٹاکر سویرا  نے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج ہے۔