کراچی میں ملیر مرغی خانہ پل کے قریب ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا ۔ متوفی کھوکھرا پار کے سرکاری اسکول کا چوکیدار تھا اور مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا۔پولیس کےمطابق متوفی کی ناک اور ہونٹ پر چوٹ کے نشان ہیں ،جسم پر کوئی تشدد کا نشان موجود نہیں۔