اپنی صحت خطرے میں ڈال کر گلی گلی صفائی ستھرائی کا کام سرانجام دینے والے خاکروب اور جمعداروں کا بھی بہتر زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔
جمعداروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ساحل کے قریب واک کا اہتمام کیا گیا۔ جنیٹرز کے حق کے لیے آواز بلند کی گئی۔۔
غربت اور غلاظت کے گڑھے سے آزادی۔
کراچی میں سی ویو کے مقام پر جمعداروں کے حقوق کی فراہمی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک کا مقصد جمعداروں کے حقوق کے لیے آواز بلند
کرنا تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ
حکومت سندھ کی جانب سے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ جمعداروں مک اکثریت اس سے محروم ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ صرف تنخواہ ہی نہیں ای او بی آئی سمیت جنیٹرز کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے۔
ہم رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت خطوط لکھ کر اداروں سے جواب بھی طلب کرتے رہتے ہیں۔۔
نشان پاکستان سے شروع ہونے والی واک کے اختتام
پر شہریوں نے جمعداروں کے حق میں پیش کی گئی قرارداد پر اپنے دستخط بھی کیے۔