پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں تین نومبر سےشروع ہوگا

عدنان اطہر عدنان اطہر

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر  میں تین  نومبر سےشروع ہوگا


پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر  میں تین  نومبر سےشروع ہوگا۔ پائیمک دوہزار پچیس میں چوالیس ممالک کے نمائندے، ڈیڑھ سو  سے زائد مقامی اور اٹھائیس  بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ ایک سو تینتیس غیر ملکی مندوبین ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔   


کراچی میں دوسری پاکستان  انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا میلہ سجنے کو تیار۔۔۔سعودی عرب۔ ایران۔۔ ترکیہ سمیت چوالیس ممالک شرکت کریں گے ۔۔۔ ایونٹ  کے انعقاد سے متعلق تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔۔


ایکسپو سینٹر میں تین تا چھ نومبر تک جاری رہنے والی  میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی میزبان  وزرات بحری  امور اور پاک بحریہ ہیں۔۔۔کمانڈر کراچی  وائس ایڈمرل  فیصل عباسی  نے ایونٹ سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پائیمک پاکستان کے بلیو اکانومی روڈ میپ کو آگے بڑھانے میں اہمیت  کا حامل ہو گی۔ ایونٹ میں دنیا کے تقریباً ہر خطے سے نمائندگی دیکھنے کو ملے گی۔۔


وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، کمانڈر کراچی( فورٹی بلین ڈالر کی  ہماری کیپسٹی ہے، بلیو اکانومی کی، بدقسمتی سے ہم اس میں  سے چند  ہینڈریڈ ملین ڈالر  ہیں، جو حاصل کرتے ہیں، انشاء اللہ ہم اس نمائش اور آئندہ آنےوالی نمائش  کے ذریعے، جیسے ہم آگے بڑھیں گے، مجھے امید ہے کہ  ہمیں اس کا بہت فائدہ ہوگا)


کمانڈر کراچی نے   بتایا کہ  نمائش کے ساتھ ایونٹ میں ایک دو روزہ  بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس بھی   منعقد ہوگی جس کا موضوع پائیدار ترقی کے لیے بلیو اکانومی پوٹینشل کو بروئے کار لانا ہوگا۔۔ماہرین اس کانفرنس کا حصہ بنیں گے اور قومی و بین الاقوامی اسکالرز کے 14 مقالے پیش  کئے جائیں گے۔۔


وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، کمانڈر کراچی( باقی اس کےساتھ ساتھ ایک انٹرنیشنل  کانفرنس بھی ہے، جس میں کافی معروف اسپیکر  آرہے ہیں اور مختلف  موضوعات پر وہ بات کریں گے،


کمانڈر کراچی   نے مزید بتایا کہ پاکستان نے سال 2018 میں چین کے اشتراک سے  تیل اور گیس کے ذخائرکی تلاش کا کام شروع کیا تھا ، تین سروے کئے گئے   اور اس دوران بڑے ذخائر دریافت  ہوئے جن کی مالیت 16 ارب  ڈالر ہے۔