کراچی کے علاقے کیماڑی میں کے پی ٹی
پلاٹ کچرا کنڈی سے متعدد آنسو گیس کے شیل
برآمد ہوئے ہیں۔کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث گیس شیل جل کر گیس پھیل گئی، ملنے
والے شیلز 30 سال پرانے ہیں
کراچی کے علاقے کیماڑی میں کچرا کنڈی سے درجنوں آنسو گیس کے شیل برآمد
ہوئے ہیں،،،پولیس کے مطابق کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث شیلز جلے
پولیس نے 46 آنسو گیس کے شیل تحویل میں
لے کر جیکسن تھانے منتقل کردیئے
پولیس کے مطابق ملنے والے شیلز پر درج ایکسپائری ڈیٹ کے مطابق شیلز 30 سال
پرانے ہیں،،
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راو کے
مطابق شیل جلنے سے کوئی شخص بے ہوش نہیں
ہوا۔ کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی تو کچھ شیل جل گئے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
آنسو گیس کے شیل جیکسن تھانے منتقل کر کے
تحقیقات شروع کردی