کراچی ملیر سٹی میں تعاقب کرتے ملزمان نے نجی کمپنی کے ملازم سے پیٹرول پمپ پر ساڑھے چوبیس لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی۔
گزشتہ روز پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل پرسوارشخص پیٹرول پمپ پر رکا ،،توتعاقب کرتےڈاکوبھی پہنچ گئے۔
ملزموں نے نجی کمپنی کےملازم کی موٹرسائیکل سےتھیلاچھینااورفرارہوئے۔
تھیلے میں مبینہ طور پر چوبیس لاکھ پینسٹھ ہزار ہزارروپے تھے۔
نجی کمپنی کےملازم نے پولیس کو بتایا وہ ریکوی کی رقم بینک میں جمع کرانےجارہاتھا۔
واردات کی ابتدائی رپورٹ ملیرسٹی تھانےمیں جمع کرادی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزموں کی تلاش اورمزیدتفتیش جاری ہے۔