مکا لگنے سے باکسر جاں بحق ہوگیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

مکا لگنے سے باکسر جاں بحق ہوگیا

 

لیاری میں باکسنگ ٹرائلز کے دوران نوجوان باکسر حریف کھلاڑی کا مکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

18  سالہ باکسر طاہر علی گردن پر مکا لگنے سے انتقال کرگئے، مرحوم طاہر علی کا تعلق نادر علی باکسنگ کلب سے تھا ٹرائلز کا انعقاد سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا طاہر علی 54 کلو گرام ویٹ کے فائٹر تھے  قومی باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ عبدالمجید بلوچ نے بتایا کہ  باکسنگ ٹرائل کے دوران میڈیکل ٹیم موجود نہیں تھا باکسر طاہر علی کو فوری طور پر طبی امداد نہیں مل سکی ۔


جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئے۔  انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔طاہر علی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں  ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی کراچی میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران مکا لگنے سے باکسر محمد اسلم زندگی کی بازی ہار گئے تھے کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم کو مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگا تھا جس کے باعث وہ رنگ میں گر گئے تھے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے تھے