کوئٹہ: ڈاکٹر مانور تیزاب گردی کیس، آواز اٹھانے پر ڈاکٹر شازیہ کی ذاتی معلومات وائرل، سیکیورٹی خطرات کا خدشہ
کوئٹہ میں ڈاکٹر مانور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف آواز اٹھانے والی ڈاکٹر شازیہ کو شدید ہراسانی اور سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر شازیہ کے حق سچ بولنے پر ان کی انتہائی حساس ذاتی معلومات اور فون نمبر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر شازیہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے سوال کیا ہے کہ اگر ان کی ڈیجیٹل شناخت، سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ذاتی سلامتی کو کوئی بھی نقصان پہنچا، یا انہیں کسی قسم کی دھمکی یا حملے کا سامنا کرنا پڑا، تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری تحفظ فراہم کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔