پاکستان میں پھرانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجے گا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

پاکستان  میں  پھرانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجے گا۔

پاکستان  میں  پھرانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجے گا۔

 انگلش کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد  پاکستان  پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں سات  ٹی ٹوئنٹی  میچزمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

پہلا ٹاکرا بیس ستمبر کو  نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں ہوگا۔

انگلش کرکٹ ٹیم سترہ سال  بعد دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچی ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

 پاکستان اور انگلینڈ  کی کرکٹ ٹیموں کے درمیا ن سات  ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے ابتدائی چار میچ  نیشنل اسٹیڈیم  کراچی  جبکہ آخری تین میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان اور  انگلینڈ کی  ٹی ٹوئنٹی سیریز  کےدوران عامر سہیل، بازید خان، ڈیوڈ  گاور ، مارک  بُچر میچز کی کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

عروج ممتاز، وقار یونس، وسیم اکرم بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔