کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کرکے دو افراد کی جان لے گئی۔۔۔ نوجوان جان
بچانے کے لئے مکینک شاپ میں گھسا تو قاتلوں نے مکینک کو بھی گولی ماردی ، پولیس نے
واقعہ ذاتی دشمنی کی بناء پر ٹارگٹ
کلنگ قرار دے دیا۔
کورنگی عوامی کالونی میں مچھلی کانٹا
کے قریب فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا جن کی شناخت خرم اور اسلم کے نام
سے ہوگئی ،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دوملزموں نے تعاقب کے بعد نوجوان اسلم
کو قتل کرنا چاہا تو وہ جان بچانے کے لئے مکینک کی دکان میں آگیا،ملزم مکینک کے شاپ میں داخل ہوئے اور اس
دوران اسلم اور موٹرسائیکل مکینک خرم کو
بھی گولیاں ماردیں،واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزموں کو فرار ہوتے
دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ذاتی رنجش کی بناء پر نوجوان اسلم کو ٹارگٹ
کرکے قتل کیا گیا جبکہ موٹرسائیکل مکینک زد میں آکر جان سےگیا ،پولیس
نے قتل سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں ۔