کراچی میں عید کے دوسرے دن سفاری پارک میں جھولے سے گر کر بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دس سالہ بچہ فیملی کے ہمراہ گھومنے آیا تھا۔ٹرین والا جھولا جھولنے کے دوران بچہ سیفٹی بیلٹ کھول کر کھڑا ہوا،، تو بہت اونچائی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔حادثے کا شکار بچہ جھولے میں سب سے آگے بیٹھا تھا۔جھولا جونہی شروع ہوا،، بچہ بیلٹ کھول کر کھڑا ہوگیا۔جھولا تیزی سے چلا ،،تو بچہ اچانک نیچے جاگرا۔لوگ بچے کو گرتا دیکھ کر فوری اس کی جانب دوڑے۔ زخمی بچے کے چچا نے چہرہ کو بتایا بچے کی ناک کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹ گئی ہے۔ بچے کو تشویشناک حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔