دہشت گردوں کی افغانستان سے فائرنگ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر ،حوالدار شہید


دہشت گردوں کی افغانستان سے فائرنگ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر ،حوالدار شہید


انٹر سروسز پبلک ریلینشن (آئی ایس پی آر)کے ترجمان کے مطابق لوئردیر میں افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی  فائرنگ کے نتیجے میں حوالدارگل امیر شہید ہوگئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار امیر شدید زخمی ہوئے تھے لیکن دوران علاج وہ شہید ہوگئے۔

شہید حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے ہے۔