سندھ ہائی کورٹ میں ملیر کھوکھر پار میں پانی کا کنکشن کاٹنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے واٹر بورڈ حکام سے 16 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے
سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت درخؤاست گزار کے وکیل اخلاق مہدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 20سے 25 ہزار لوگ متاثر ہو رہے ہیں برہانی گارڈن، طاہر آباد، یوسف نگر، برہانی ٹاؤن کے پانی کنکشن کاٹے گئے ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک کروڑ 76 لاکھ روپے چالان کی مد میں جمع کروا چکےبغیر بتائے، بغیر نوٹس پانی کے کنکشن کاٹے گئے دوران سماعت واٹر بورڈ وکیل عدالت میں پیش ہوئے عدالے نے واٹر بورڈ کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں، کب تک جواب جمع کرائیں گے ؟ واٹر بورڈ کے وکیل نے کہا کہ عدالت انہیں 15 روز کی مہلت دے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کریں گے عدالت نے واٹر بورڈ کے وکیل کو جواب ایک ہفتے ہیں جمع کروانے کا حکم دیتے ہئے کہا کہ یہ پانی کا معاملہ ہے ایک ہفتے میں جواب جمع کرائیں عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی درخواست میں سیکرٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ، چیف انجینئر واٹر بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اسسمنٹ اینڈ ایولیشن، ایکس ای این واٹر بورڈ کو بھی فریق بنایا گیا ہے