کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث گینگ کی جانب سے خواتین کے استعمال کا انکشاف۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث گینگ کی جانب سے  خواتین کے استعمال کا انکشاف۔

کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث گینگ کی جانب سے  خواتین کے استعمال کا انکشاف۔

خاتون سمیت  گروہ کے چھ کارندے گرفتار۔ گینگ کے کچھ ارکان ریکی اور معلومات اکٹھی کرتے اور دیگر بھتہ طلب اور عدم ادائیگی پر فائرنگ کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں گزشتہ دنوں مذہبی جماعت کے عہدیدار پر فائرنگ کا واقعہ بھتے کی عدم ادائیگی کا نتیجہ نکلا۔

 پولیس نے خاتون سمیت گروہ کے  چھ  کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔ملزموں  نے پانچ دسمبر  کو تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کی حدود میں بلال مرشد پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس  کا دعوی ہے گرفتار ملزموں کے گروہ کے کچھ  کارندے  بھتے کے لئے ریکی اور معلومات جمع کرتا ہیں۔

جبکہ  کچھ ارکان بھتہ طلب کرنے اور نہ ملنے پر فائرنگ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ملزموں کا گروہ دس افراد پر مشتمل ہے۔

 چار  مفرور  کارندوں کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزموں نے  مختلف صنعتکاروں آر تاجروں سے بھتہ طلب کرنے اور عدم ادائیگی پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔