جامعہ کراچی میں ہولی کے تہوار کو منانے سے روکا گیا

عمران عمران

جامعہ کراچی میں  ہولی کے تہوار  کو منانے  سے روکا گیا


جامعہ کراچی میں  ہولی کے تہوار  کو منانے  سے روکا گیا


 واقعہ :

میں سندھی زبان بولتی ہوں اور میرا تعلق ہندو مذہب سے ہے، جامعہ کراچی میں شعبہء سندھی میں زیر تعلیم ہوں ،

 میں ہولی کی خوشیاں اپنے دوستوں کے ہمراہ منا رہی تھی کہ اچانک مبینہ طور پر جماعت اسلامی ، اسلامی جمعیت طلباء کے شاگرد آئے ور انہوں نے ہمیں زد وکوب کیا اور ہولی کے تہوار منانے سے روکا اور مارا پیٹ ،

میرا یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں مذہبی آزادی دی جائے تاکہ ہم اپنے مذہبی تہواروں کے خوشیاں تمام دوستوں کےہمراہ منا سکیں۔

 



 


وزیر جامعات کا نوٹس


وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نےجامعہ کراچی میں مذہبی تنظیم کی جانب سے ہندو طالبہ کو ہولی منانے سے روکنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

اسماعیل راہو کی ہندو طلبہ کو جامعہ کراچی میں ہولی منانے سے روکنے کی وائس چانسلر جامعہ کراچی کو تحقیقات کی ہدایت

یونیورسٹی انتظامیہ انکوائری کر کے مفصل رپورٹ پیش کرے۔ اسماعیل راہو نے کہاکہ ہندو طلبہ جامعہ کراچی میں اپنا تہوار منا سکتے ہیں، انہیں کوئی روک نہیں سکتا،  

ہمارا مذھب اور قانون تمام مذاہب اور عقائد کا احترام سکھاتا ہے، اور ان کو اپنے تہوار منانے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔



انکوائری کا آغاز:


کراچی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکنے کے واقعے کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے، گیانچند ایسرانی

صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے, سندھ میں مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے ،

ہندو ، مسیحی ، سکھ ، مسلمان ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرتے رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر ہندو طلبہ کو ہولی منانے سے روکنے کے واقعے کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے ،

میری اس معاملے پر وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بات چیت ہوئی ہے ، صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کا انتظار ہے ،

اگر کوئی شرپسند اس واقعے میں ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے سے قبل سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے ،

 صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت کو خصوصی احکامات دیئے ہیں ،