چین سے بحری جہازکےلیےذریعے گرین لائن کےروٹ پرچلنےوالی جدیدسہولیات سے
آراستہ بسیں کراچی پہنچ گئیں۔۔۔سرجانی
سےسفرکاآغاز کرنےوالی یہ بس کہاں سےگزارکرکہاں پہنچیےگی مسافروں کی تعداد
اوراسٹاپ کیاہونگے۔
بہت دیرکی مہربان آتےآتے!!!
بل آخرگرین لائن بسیں کراچی
پہنچاناشروع ہوگئیں۔
منصوبہ کاپہلامرحلہ سرجانی ٹاون سے نمائش چورنگی تک کاروٹ ہے۔
بائیس کلومیٹرپرمحیط روٹ بائیس اسٹاپس پرمشتمل ہے۔
سرجانی ٹرمینل،فورکےچورنگی،نارتھ کراچی،یوپی موڑ،ناگن چورنگی،سخی حسن،شارع جہانگیر،حیدری،شارع ہمایوں،اورنج لائن،نارتھ ناظم آباد،عیدگاہ باغ،اردوبازار،گلبہار،لسیبلہ،گرومندرسے نمائش چورنگی پہنچے گی۔
بس اسٹاپ پرمسافروں کےلیےلفٹس،بزرگ اور خصوصی افرادکےلیےویل چئیرریمپ کی سہولیات دی گئی ہیں ۔
محیط اندازے کےمطابق اس سفری سہولت سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ افراد مستفیدہوسکیں گے۔
چین سے کراچی پہنچنےوالی اٹھارہ میٹرلمبی
بسوں میں مسافروں کےلیےجدیدسہولیات جیسے وائی فائی،موبائل چارجنگ پورٹ اورپانچ سیکورٹی کیمروں موجودہیں۔۔۔سیٹوں
کےلحاظ سے ایک بس میں چوالیس افراد سفرکرسکتےہیں جبکہ رش کے اوقات میں ایک
سواسی افرادکی گنجائش ہے۔۔۔ ائیرکنڈیشن بس میں معذورافرادکےلیےبھی سیٹیں مختص ہیں۔