اسٹاک مارکیٹ میں نومبر میں ریکارڈ پر ریکارڈ۔

صبانور صبانور

اسٹاک مارکیٹ میں نومبر میں ریکارڈ پر ریکارڈ۔

اسٹاک مارکیٹ میں نومبر میں ریکارڈ پر ریکارڈ۔ مارکیٹ انڈیکس ملکی تاریخ   میں پہلی بار ساٹھ ہزار کی نفسیاتی حد سے اوپر چلاگیا۔ نومبر میں ایک آٹھواں  موقع ہے جب مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بنا  ہے۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نومبر کا مہینہ ریکارڈ ساز ثابت ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  مارکیٹ نو سو اٹھارہ  پوائنٹس اضافے سے  ساٹھ ہزار،  سات سو تیس کی سظح پر  بند ہوئی۔نومبر کے مہینےمیں یہ آٹھواں موقع ہےجب مارکیٹ نےتاریخی ریکارڈ بنایاہے۔ پہلے تین  نومبرکومارکیٹ ترپن   ہزار سے اوپر گئی۔ چھ  نومبرکومارکیٹ نے چون   ہزارکی نفسیاتی حدکوعبورکیا۔ دس نومبرکومار کیٹ پچپن ہزارسےزائد پوائنٹس تک بڑھی۔ تیرہ  نومبر کو مارکیٹ  نے چھپن ہزار  ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔ سولہ  نومبرکومارکیٹ پہلی بار ستاون  ہزار سے اوپر چلی گئی۔ بائیس نومبر کو مارکیٹ پہلی بار  اٹھاو ن ہزار کی سطح پرپہنچی تھی۔ چوبیس نومبر کو مارکیٹ انسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔اور آج   اٹھائیس نومبر کو مارکیٹ انڈیکس نے ساٹھ ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرلیا۔