لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ ہمارا سفر بڑا لمبا ہے، چالیس سال سے سیاست کررہے ہیں، میں نے جیل میں پودا لگایا جو سات سال میں بڑا ہوگیا، اسی جیل میں لگائے ہوئے ان کے پودے کا پھل کھایا، لاہور کے یہ تمام لوگ مجھ سے جیل میں ملنے آتے تھے، مجھے جیل میں رہنے کا شوق نہیں تھا، میں نے جیل کاٹی آپ ورکروں کیلئے ، ڈیل نہیں کی کیونکہ میرے پارٹی کے کارکن آج بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں، بلاول کو لاہور سے جتواکر ایم این اے بنوائیں گے، بلاول کو وزیراعظم بنوائیں گے،