ماضی میں رفاعی پلاٹس پر شادی ہالز کس نے تعمیر کروائے ۔۔ پارکوں اور نالوں پر چائنہ کٹنگ کس نے کروائی؟

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

ماضی میں رفاعی پلاٹس پر شادی ہالز کس نے تعمیر کروائے ۔۔ پارکوں اور نالوں پر چائنہ کٹنگ کس نے کروائی؟

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کہتے ہیں کراچی کو ترقی دینے کے لئے اب منفی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا۔ ماضی میں رفاعی پلاٹس پر شادی ہالز کس نے تعمیر کروائے ۔۔ پارکوں اور نالوں پر چائنہ کٹنگ کس نے کروائی؟ پیپلز پارٹی کا میئر کراچی میں ترقی کا نیا سفر شروع کرے گا۔


سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔۔ میڈیا بھی دکھا رہا ہے کہ شہری کام کی رفتار سے مطمئن ہیں ۔۔ کراچی اب یتیم نہیں ، سندھ کے سر کا تاج ہے۔


آئیں مل کر بیٹھتے ہیں ۔۔ کراچی کی بلدیاتی تاریخ میں پہلی بار جیالا میئر آئے گا ۔۔ صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے ۔۔ وفاق میں بھی ہم ساتھ ہیں ۔۔ اس بار کراچی والوں کو یقیی تبدیلی نظر آئے گی


کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے ایم کیو ایم کے مطالبے پر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرنے والے کے بھائی سندھ پبلک سروس کمیشن کے رکن ہیں ۔۔کیا وہ صحیح کام نہیں کر رہے ۔۔ ماضی میں رفاعی پلاٹس پر شادی ہالز اور پارکوں اور نالوں پر چائنہ کٹنگ کس نے کروائی؟


 یوسف گوٹھ میں نیوکراچی کی طرف جائیں بہترین روڈ بنی ہوئی ہے ۔۔ پانچ سو میٹر آگے جاتے ہیں برساتی نالہ غائب ۔۔ محمود آباف ٹریٹمنٹ پلانٹ پر پلاٹنگ کس نے کی ۔۔ کس کا دور تھا وہ


مرتضی وہاب نے حافظ نعیم الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے ۔۔ پیپلز پارٹی کا نمبر گیم پورا ہے ۔۔آئندہ چار سالوں کے لئے میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔