چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی

عدنان اطہر عدنان اطہر

  چیئرمین پی سی  بی محسن نقوی نے کراچی میں وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ سے ملاقات کی


 چیئرمین پی سی  بی محسن نقوی نے کراچی میں وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے  چیئرمین پی سی بی سے کہا حیدرآباد کے  نیاز اسٹیڈیم   کی  بحالی بہت ضروری ہے۔حیدرآباداسٹیڈیم اپ گریڈکرکےانٹرنیشنل میچزکرانےپر   بھی تبادلہ خیال ہوا  ۔سندھ کےمختلف شہروں اور دیہی علاقوں  سے ٹیلنٹ کی  تلاش کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا ٹیلٹ  ہنٹ کے حوالے سے باقاعدہ منصوبہ  تیارکیاجائےگا۔