کراچی میں
نسلہ ٹاور کی غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے پر اکیس افراد کے
خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ۔ ایس بی سی اے کے دس افسران اور بلڈر بھی شامل ہیں۔اینٹی کرپشن
سندھ نے کراچی میں نسلہ ٹاور کی غیرقانونی
تعمیرات کی اجازت دینے پر اکیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔نامزد افراد میں نقشہ پاس اور غیرقانونی تعمیرات کا اجازت نامہ دینے
والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دس افسران بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں سابق ڈی
جی، ایس بی سی اے منظور قادر کاکا ، آشکار داور، علی مہدی ، صفدر مگسی سمیت دیگر
افسران شامل ہیں۔نسلہ ٹاور کے بلڈر کے علاوہ
سندھی مسلم کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے عہدیدار اور ماسٹر پلان گروپ آف آفیسرزکے نام بھی ایف آئی آر
میں درج ہیں۔ ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملوث افسران کی گرفتاری کے ٹیمیں
تشکیل دے دی گئی ہیں۔