سابق صدر آصف علی زرداری کی نئے سال کی آمد پر قوم کومبارکباد

عمران عمران

سابق صدر آصف علی زرداری کی نئے سال کی آمد پر قوم کومبارکباد

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کی نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ آنے والا  سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا  ہمارے ملک کے عوام نے بڑے دکھ جھیلے ہیں۔

کووڈ 18 کے بعد کورونا نے ملک کی معیشت کو بے تہاشا نقصان پہنچایا۔

 کووڈ 18 نے ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کے خارجہ امور کو بھی تباہ کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کا صفایا کرکے سوات میں دوبارہ قومی پر چم سر بلند کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیئے انتہائی تکلیف دہ  بات ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد ہمارے بچوں سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شہید کر رہے ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا فلسفہ سچ ثابت…