کراچی، نزاہت خان
لوگوں
کےلبوں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی معروف
ادکارہ دردانہ بٹ چاہنے والوں کو آبدیدہ چھوڑ گئیں۔ کورونا اور کینسر سے طویل
جنگ لڑتے لڑے ،،، آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔۔ انہیں کراچی میں ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ تدفین
کورونا ایس او پیز کے تحت ہوئی۔
پاکستان
ٹیلی ویژن کی معروف ادکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں۔وہ کینسر
اور کوروناکی بیماریوں سے کافی عرصے سے لڑرہی تھیں،،،اور پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔کراچی میں ڈیفنس کی سلطان مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی
کے بعد انہیں ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد
خاک کیا گیا۔ تدفین کورونا ایس او پیز کے تحت
ہوئی۔
نماز
جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب کے
علاوہ ساتھی فنکاروں کی بھی بڑی تعداد
موجود تھی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شوبر کے
علاوہ تعلیم کے شعبہ میں بھی ان کی خدمات تھیں۔
انہوں نے سب سے محبت کی اورانہیں
ہمیشہ سب سے محبت ملی۔
ہمیشہ سے
انتہائی شفیق رہیں بہت پیار کرنےوالی لوگوں سے انہیں پیار بھی بہت ملا یہ انتہائی
نیک اور خوش مزاج خاتون تھیں
دردانہ
آپ بہت بڑا نام تھیں بہت بڑی ایجوکیشنلسٹ تھی 14 یا 15ماسٹرز کی ڈگیڑیاں تھیں
مختلف ممالک کی۔ پی ای ڈی بھی کر رکھا تھا انہوں نے اپنے ملک کی بہت انہیں یہاں
رکھی ہوئی تھی
دردانہ
بٹ نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی کیئرر کا آغاز کیا۔ پی ٹی وی کی مقبول سیریل ”
ففٹی ففٹی ”نے انہیں پذیرائی کے بام عروج تک
پہنچادیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں
آنگن ٹیڑھا،ڈگڈگی،تنہائیاں ،رسوائی اور
انتظار کے علاوہ فلم عشق پازیٹو،بالو ماہی
اور دل دیاں گلاں بھی شامل ہیں۔