کراچی میں سپر ہائی
وے جمالی پل کے قریب شہریوں نے مبینہ
ڈاکو کو پکڑلیا۔ خوب درگت بنانے کے بعد
پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کےمطابق سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب شہریوں نے لوٹ مار کرنے والا ملزم پکڑ لیا۔
شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو تشدد کےبعد مددگار ون فائیو
پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو افغان باشندہ ہے۔ اس کے
قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔اس کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزم
کا ساتھی فرار ہو گیا،، جس کی تلاش جاری
ہے ۔