کراچی لانڈھی لعل آباد کے قریب ڈھائی سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق

عمران عمران

 کراچی لانڈھی لعل آباد کے قریب  ڈھائی سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق


کراچی لانڈھی لعل آباد کے قریب  ڈھائی سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ۔

بچہ اپنی والدہ کے ساتھ رشتے داروں کے گھر جارہا تھا۔  لواحقین نے میت  کے ہمراہ  داود چورنگی  پر احتجاج کیا۔


پولیس کے مطابق  بچے کی والدہ کچھ فاصلے پر چل رہی تھی۔والدہ کا دھیان ہٹا ،،تو بچہ نالے میں گرگیا۔ 

امدادی کارکنوں کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کی تلاش کے بعد،،  بچہ کی لاش نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کی گئی۔

بچے کی شناخت  ڈھائی سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق بچہ  سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ بچہ کا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔

لواحقین نے داؤد چورنگی پر بچے کی میت کے ہمراہ احتجاج کیا۔ انہوں نے  نالے کی دونوں جانب فوری  دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ  کیا۔

احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔