اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین کو ہٹانے سے روک دیا عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز 5 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا نیشنل پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مظاہرین سے متعلق احکامات جاری کیے عدالت نے مظاہرین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی ویسے تو لوگ شاہراہ دستور پر تین تین ماہ دھرنا دیتے ہیں ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ شاہراہ دستور پر لوگ دھرنے میں عدالتوں کو گالیاں دیتے ہیں الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ، حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے ، ایم سی آئی کو ایک ایڈمنسٹریٹر چلا رہا ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی کا اظہار برہمی عوام کے حقوق کو تو یہاں کوئی ماننے کو تیار نہیں ، جسٹس محسن اختر کیانی نےکہا سپریم کورٹ ، اعتزاز احسن کی درخواست پر رجسٹرار کےاعتراضات کالعدم قرار عدالت کی رجسٹرار آفس کو اعتزاز احسن کی درخواست پر نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت خوشدل خان ملک کی درخواست پر عائد رجسٹرار اعتراضات بھی کالعدم قرار درخواستوں میں اٹھائے گئے سیاسی افراد کے مقدمات کو نہیں سنا جائے گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اعتزاز احسن نے عدالت کو آگاہ کیا عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ نیا پیٹرن شروع ہوچکا ہے، جو گھر واپس آگئے ان کے کیسز میں حبس بیجا کی کارروائی نہیں کر سکتے، عدالت کے ریمارکس جو گھر واپس آ چکا ہے وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے، سیاسی گمشدگیوں پر بھی حکومت سے جواب مانگ لیں،درخواست گزار اعتزاز احسن کاکہنا تھاکہ لاپتہ افراد کیس کی مزید سماعت دو ہفتے بعد ہوگی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، املاک کو نقصان نہ پہنچائیں تو پابندی نہ لگائی جائے، چیف جسٹس نے کہا عدالت نے فیصل صدیقی کو لاپتہ افراد کیس میں عدالتی معاون مقرر کر دیا