چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں کو ملک میں عام انتخابات کی نوید سناتے ہوئے تیاری کی ہدایت کردی۔


چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے کارکنوں کو ملک میں عام انتخابات کی نوید سناتے ہوئے  تیاری کی ہدایت کردی۔

 

 

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے کارکنوں کو ملک میں عام انتخابات کی نوید سناتے ہوئے  تیاری کی ہدایت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں  حکومت بنانے کے لئے کراچی کی نشستوں کی ضرورت ہے۔  کراچی کو بچانا ہے،،، تو پی ٹی آئی کو بھگانا ہوگا

 وزیر اعلٰی ہاوس میں پارٹی رہنماوں اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں سے  خطاب میں  بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو نئی ایم کیو ایم قرار دے دیا۔کارکنوں کو  عام انتخابات کی خوشخبری بھی  سنادی۔

ان  کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلی کو  کراچی کے مسائل فوری حل  کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ پارٹی عہدیدار  چاہتےہیں  کہ وفاق میں   آئندہ حکومت ہماری ہو ،، تو  کراچی کی نشستوں کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی پر پہلے دہشت گردوں کا راج  تھا۔ اب پیپلزپارٹی کراچی کو بچائے گئی اور ترقی بھی دے  گی ۔