کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں غیر قانونی اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹمرز انٹیلیجنس کے چھاپے کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں غیر قانونی اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹمرز انٹیلیجنس کے چھاپے کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں غیر قانونی اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹمرز انٹیلیجنس کے چھاپے کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا، کارروائی کے دوران مشتعل تاجروں نے کسٹمز حکام پر پتھراؤکرکے کارروائی سے روکنے کی کوشش کی،

شہر قائد میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب کسٹمز انٹیلیجنس کے چھاپے کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا

کسٹمز حکام کی جانب سے نان کسٹم پیڈ کپڑے کے کنٹینر پر چھاپہ مارا گیا، جس پر اللّٰہ والی مارکیٹ کے تاجروں نے کسٹمرز حکام سے مزاحمت کی، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کردیا

دکانداروں کی جانب سے شاہراہ کو بلاک کردیا گیا اور کنٹینر کو روڈ پر لگا کر ٹریفک کی روانی دونوں اطراف سے بند کردیا

اس موقع پر پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی،

پولیس حکام کے مطابق کسٹمرز انٹیلیجنس وارنٹ کے ساتھ کارروائی کرنے آئے تھے، تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پتھراؤ کے سبب دو کسٹم اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دو مظاہرین بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔