موسمیات نےسمندری طوفان گلاب سےمتعلق چوتھاالرٹ جاری کردیا

صبانور صبانور

موسمیات نےسمندری طوفان گلاب سےمتعلق چوتھاالرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکی پیشگوئی کردی۔۔شہرمیں آج پارہ سینتیس ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔۔۔سمندری طوفان گلاب سےپاکستانی سمندری حدودکوکوئی خطرہ نہیں۔۔۔تاہم اٹھائیس ستمبرسےدواکتوبرکےکراچی سمیت سندھ بھرمیں  تیزہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکنان ہے۔۔۔

کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے۔۔۔دن کےاوقات میں پارہ پینتیس سے سینتیس جبکہ شام کےاوقات میں اٹھائیس سےتیس ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان متوقع ہے۔۔۔محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان گلاب سےمتعلق چوتھاالرٹ جاری کردیا۔۔۔الرٹ کےمطابق پاکستانی سمندری حدودکوطوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔۔۔سمندری طوفان کراچی سے تقریبا دوہزارکلومیٹرکےفاصلےپرموجودہے۔۔۔محکمہ موسمیات  نے اٹھائیس ستمبرسےدواکتوبرتک کراچی سمیت اندرون سندھ تیزہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔۔۔