سپریم کورٹ
نے کراچی ، گلشن اقبال میں قائم
تجوری ہائٹس کو چار ہفتے میں گرانے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ وقت کا آغاز انیس اکتوبر سے شمار ہوگا۔ بکنگ کرانے والوں کو تین ماہ
میں معاوضے کی عدم ادائیگی پر بلڈنگ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ
نے کراچی میں ریلوے کی زمین پر
قائم تجوری ہائیٹس کو گرانے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اپنے تحریری فیصلہ میں لکھا ہے کہ تجوری
ہائٹس کو گرانے کا مقررہ وقت 29 اکتوبر
2021 سے شروع ہوگا۔ عمارت کو گرانے اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں
گے ۔عمارت کو گرانے سے قبل تجوری ہائٹس کی
انتظامیہ تمام بکنگ فائلیں اور اہم کاغذات نکال لے۔ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی موجودگی میں نکالی جائیں،، اور وہ تمام فائلوں کی بکنگ انوینٹری بنائیں گے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق انونٹریز میں بکنگ
کرانے والوں کا مکمل پتہ
اور حسابات درج کر کے ،، مکمل انوینٹریز
کی رپورٹ کمشنر کراچی سپریم کورٹ میں جمع
کرائیں گے۔تجوری ہائٹس کی انتظامیہ 4 ہفتے میں عمارت کو گرا کر اور اس کا
ملبہ صاف کرنے کی رپورٹ پیش کرے گی ۔تجوری ہائٹس کی انتظامیہ بکنگ
کرانے والے افراد کو تین ماہ کے اندر معاوضے کی ادائیگی بھی کرے ۔ عملدرآمد نہ کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔