شیخ رشید کہتے ہیں بانی ایم کیو ایم پر ایسے بہت سے کیسز ہیں جس سے ملک میں قتل و غارت بڑھی بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوسکتی

عرفان علی عرفان علی

 شیخ رشید کہتے ہیں بانی ایم کیو ایم پر ایسے بہت سے کیسز ہیں جس سے ملک میں قتل و غارت بڑھی بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوسکتی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں نوازشریف نے اگر پاکستان آنا ہے تو میں انہیں آنے کا ٹکٹ دیتا ہوں نواز شریف صحت مند ہیں صرف ایک ڈرامہ رچایا ہوا ہے آصف علی زرداری کہتے ہیں میں اسلام آباد میں ٹینٹ لگا رہا ہوں اب انکا ٹینٹ اکھڑنے کا وقت ہے میں پاکستانی فوج سے تعلق رکھنا اپنے لئے باعث فخر سمجھتا ہوں 

کراچی کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں جلد سندھ کے دورے پر آونگا ملک بلدیاتی الیکشن کی طرف جارہا ہے شہباز شریف نے کہا ہے ہمارا ہاتھ ہوگا اور انکے گریبان ہونگے شہباز شریف اپنی شکل دیکھیں  دنیا میں ان سے زیادہ کوئی کرپٹ نہیں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اگر پاکستان آنا ہے تو میں انہیں آنے کا ٹکٹ دیتا ہوں یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیدار وار ہیں میں نواز شریف کو چوبیس گھنٹے میں ملک میں آنے کے لئے ویزا دونگا دنیا جانتی ہے نواز شریف اور آصف علی زرداری کرپٹ ترین لوگ ہیں

وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں جمہوریت کا یہ حسن ہے کوئی کم ووٹ لیتا ہے اور کوئی زیادہ عمران خان کہیں نہیں جارہا مہنگائی کا قصوروار لوگ ہمیں ٹہرا رہے ہیں مہنگائی کی ذمہ دار ماضی حکومتیں ہیں شیخ رشید کہتے ہیں بانی ایم کیو ایم پر ایسے بہت سے کیسز ہیں جس سے ملک میں قتل و غارت بڑھی بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوسکتی