پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف الائنس بنتے رہے ہیں

صبانور صبانور

 پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف الائنس  بنتے رہے ہیں


پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف الائنس  بنتے رہے ہیں ۔۔ ایسے الائنس کی کھچڑی میں بد بو پیدا ہو جاتی ہے ۔۔ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو جواب دیں گے ۔

کراچی پریس کلب میں بات کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے جیل کاٹی لیکن مچھروں کے ڈر سے ملک سے باہر نہیں گئے ۔۔ یہ ان کی شرافت ہے وہ مخالفین کو جواب نہیں دیتے ۔۔ اگر بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات کا مطالبہ نہیں کرتے تو شاید انتخابات  کی تاریخ کا اعلان ہی نہ ہوتا 

شازیہ مری  نے کہا  کہ لاہور کے تاریخی جلسے میں انتخابات کا تذکرہ تک نہیں ہوا ۔۔ مخالفین تھر کے بھوکے بچوں پر سیاست کرنے کے بجائے وہاں جا کر ہونے والی ترقی کو دیکھیں ۔۔ بلاول بھٹو زرداری مٹھی جا کر دیوالی منائیں گے 

ان کا  کہنا تھا کہ سندھ کی نگران حکومت نے تعمیراتی منصوبے روک دیئے ہیں ۔۔ حکومتی اقدامات سے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک ناراض ہے ۔۔ ورلڈ بنک سیلاب متاثرین کے لئے پکے مکانات بنانے کے لئے مزید فنڈز دینے کو تیار ہے لیکن حکومت دلچسپی نہیں لے رہی ہے