کراچی میں کورنگی دارالاسلام ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں سوسائٹی کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلسطینی پرچم لہرا کر اظہار یک جہتی کیا
کورنگی میں دارالسلام ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں کی جانب سے فلسطینی عوام سے یک جہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا کر اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی
مظاہرے میں شریک عوام کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مسلمانوں پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے
تمام لوگ ایک آواز بن کر اسرائیلی مظالم کے خلاف جہاد کریں گے
ہمارے سر دین اسلام کے لئے حاضر ہیں
احتجاجی ریلی میں بچوں بزرگوں اور نوجوانوں نے اپنی آواز کو پاکستان کے ایوانوں تک پہنچانے اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا