سوئی سدرن گیس کا آر ایل این جی اور سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے کیلئے گیس بند کرنے کا فیصلہ
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے آر ایل این جی اور سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق یہ بندش 17 جنوری بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے شروع ہوگی اور 19 جنوری بروز سوموار صبح 8 بجے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، تاہم دن کے وقت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی سپلائی بدستور جاری رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ اقدام گیس کی طلب اور فراہمی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔