ایم کیوایم حکومتوں سےماضی میں علیحدہ ہوتی رہی ہے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

ایم کیوایم حکومتوں سےماضی میں علیحدہ ہوتی رہی ہے۔


چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ کراچی ملک کاسب سےبڑاشہرہونےکےساتھ فلاحی کاموں میں بھی سب سےآگےہے۔ایم کیوایم سالوں سےفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے۔ایم کیوایم حکومتوں سےماضی میں علیحدہ ہوتی رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے41 ویں یوم تاسیس پرسالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ امدادی ٹرک شہرکےمختلف علاقوں میں روانہ کیےگئے۔میڈیا سےگفتگو میں  چیئر مین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ نظام  بدلنے کی کوشش میں حکومت میں جاتے ہیں۔ حکومت ہمارے حوالے سے سیاسی دباؤ کا شکار ہے

ا نہوں نے کہا  کہ اس شہر کی داستان بتانے کے لئے شور مچانے کی ضرورت نہیں ۔اس کی سڑکیں سب کچھ کہہ رہی ہیں۔ سندھ پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہے جہاں سب سےزیادہ غریب لوگ رہتے ہیں 

خالد مقبول کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم پہلےبھی حکومتوں سےعلیحدہ ہوتی رہی ہے،،، اور اب اگرایسا سوچا جارہا ہےتوکوئی نئی بات نہیں۔۔