کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ۔ مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ۔ مختلف علاقوں میں  اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان


 کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ۔ مختلف علاقوں میں  اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان۔ کے الیکٹرک کا  کہنا ہے  کچھ علاقوں کی واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی بند کی گئی ہے۔


 شہر  میں  جمشید روڈ، نفیس آباد، گرو مندر، پٹیل پاڑہ اور گارڈن ویسٹ کے علاقوں  میں صبح آٹھ  بجے سے بجلی غائب ہے۔نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، کورنگی ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ اور لیاری کے علاقے  اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے جمشید روڈ اور نفیس آباد میں واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث  بجلی منقطع کی گئی ہے۔ صارفین پر واجب الاداء رقم  پچانوے کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔گارڈن کے صارفیں پر واجب الادا رقم دس کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کے تیس فیصد  علاقوں میں  چھ سے آٹھ گھنٹے  کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔