کراچی میں مہنگے داموں دودھ کی فروخت۔ ایک اور شہری نے سندھ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمدعلی شیخ اورجسٹس سعیدیوسف
پر مشتمل دورکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے
کہ کراچی میں ڈیری فارمز ایک سو تیس روپے لیٹر دودھ فروخت کررہے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ چورانوے روپے
لیٹر مقرر ہیں۔ کمشنرکراچی دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔انہیں پابندکیاجائے کہ وہ
سرکاری ریٹ پر دودھ فروخت کرنے پرعمل درآمدکرائیں