**چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں تیسرے غنی رائل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا افتتاح**
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ ڈیفنس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تیسرے غنی رائل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بال کو شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انوار غنی سمیت غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔